لاہور ،گلشن راوی میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کردیا ،ملزم فرار

ٹائون شپ نالے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ،قاتل شوہر اور بیٹا نکلا ، گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ گلشن راوی میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقہ میں سلمان نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب ٹائون شپ گندے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ بھی حل ہو گیا ہے جس کے قاتل شوہر اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت صغراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو قصور کی رہائشی ہے اور اسے شوہر اصغر اور بیٹے رمضان نے غیرت کے نام پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور لاش نالے میں پھینک دی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :