اٹک ، حساس اداروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

ضلع بھرکے اداروں کے سربراہوں کی اپنے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ

جمعرات 10 مئی 2018 22:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلع اٹک میں حساس اداروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈی سی اٹک رانا اکبرحیات نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پولیس، تعلیم ،صحت،نادرہ سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھرکے اداروں کے سربراہوں نے شرکاء کو اپنے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ان کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔

ڈی سی اٹک رانا اکبرحیات نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے حساس اداروں کا بہت جلد سیکورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اس امر کا معائنہ کیا جائے گا کہ ان حساس اداروں کے انتظامات حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کے مطابق ہوں ۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر ان اداروں کو نوٹس جاری کیا جائے گا کہ وہ جلد ازجلد اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیں ورنہ ان اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی اٹک نے کہا کہ موجودہ حالات میں حساس اداروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانا انتہائی ضروری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔انہوں نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حساس اداروںکا سیکورٹی آڈٹ کر کے رپورٹ جلداز جلد ڈی سی آفس ارسال کریں۔ ڈی سی اٹک رانا اکبرحیات نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تما م حساس اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :