ْنوشہرو فیروز پولیس نے اغواء برائے تاوان کے ملزمان سے مقابلے بعد مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) نوشہرو فیروز پولیس نے اغواء برائے تاوان کے ملزمان سے مقابلے بعد مغوی بچہ بازیاب کرا لیا،مورو پولیس ذرائع کے مطابق گائوں اللہ داد عالمانی کے مقام پر ڈاکوئوں سے مقابلہ میں اغواکار ڈاکو گلشن عالمانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مغوی تین سالہ بچے آیان علی کورائی کو بازیاب کرالیا ہے جسے تین روز قبل مورو سے اغوا کی گیا تھا، ڈاکو کے دیگر ساتھی فرارہوگئے،گرفتار ڈاکوکے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :