سینیٹ نے جتنی قانون سازی کی ہے ،ْمقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملک کی ترقی ہے ،ْ چیئر مین سینٹ

جمعہ 11 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سینیٹ آف پاکستان نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملک کی ترقی ہے ۔ جمعہ کو اجلاس کے دران انہوںنے کہاکہ آج سینیٹ آف پاکستان نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملک کی ترقی ہے ،ْان قوانین کے ثمرات پاکستان کی عوام کیلئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور آئین کے آرٹیکل 76 کے تناظر میں ، جس کے تحت قومی اسمبلی سے پاس کر دہ بل جو کہ سینیٹ کو بھیجے گئے ہیں اگر قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے پاس نہ ہوتے تو یہ بل ختم ہو جاتے۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ان تمام بل کو پاس کیا جائے جس کیلئے بعض قواعد میں رعایت کی ضرورت تھی تاہم ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے ان بلز کا تفصیلی جائزہ لے کر رعایت کرنے کی اجات دی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ اس قانون سازی پر پورے ہاؤس خصوصاًبزنس ایڈوائزی کمیٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔