اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹیرس کی ملائشیا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد ملائشین عوام کے جمہوریت کے عزم کی ستائش

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹیرس نے ملائشیا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد ملائشین عوام کے جمہوریت کے عزم کو سراہا ہے جہاں پر اب جمہوری عمل مضبوط ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نجیب رزاق کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ وہ ملائشیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ملائشین حکومت سے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔