میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے ‘ماورہ حسین

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ میں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :