پڑھے لکھے نوجوانوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے‘ عدنان صدیقی

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان کے معروف ڈرامہ آرٹسٹ و ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ڈرامے عوام میں مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ناظرین کی بڑی تعداد بھارتی ڈراموں کی کمی کو محسوس نہیں کررہی ۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ہمیشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن درمیان میں کچھ عرصے کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی گھروں کے اندر تک رسائی پالی تھی ،جس وجہ سے کچھ عرصہ تک پاکستانی ڈرامے فلاپ ہوتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک بات کی بڑی خوشی ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی طرف آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :