ایشوریہ رائے جلد انسٹاگرام جوائن کریں گی

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے جلد انسٹاگرام جوائن کریں گی۔۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کی جانب سے خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جلد ہی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپناآفیشل اکائونٹ بنائیں گی اور مداحوں سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ دیگر بالی وڈ اداکارائوں کی طرح انسٹاگرام پر اپنی سرگرمیاں شیئر کریں گی۔

متعلقہ عنوان :