چیئرمین بلدیہ شرقی کا یوسی 16 سولجر بازار میں ترقیاتی کاموں اور رمضان المبارک کے حوالے سے بلدیاتی مسائل کا جائزہ

جمعہ 11 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے خاص طور پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے جہاں بھی بلدیاتی خدمات کی ضرورت ہوگی فوری سر انجام دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولجر بازار یوسی 16 میں ترقیاتی کاموں اور رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے دورے کے دوران کیا اس دوران انہیں یوسی میں موجود مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس کے حل کیلئے موقع پر احکامات دئیے گئے سولجر بازار، کے ایم سی مارکیٹ جمن شاہ روڈ، لال چند ہاشومل روڈ، بریٹو روڈ پر سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، صفائی اور سیوریج مسائل اور تجاوزات ہٹانے کے احکامات دئیے گئے، انہوں نے اس دوران سیوریج کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سیوریج مسائل کو جلد ازجلد دور کرنا اولین ترجیح رکھی جائے علاوہ ازیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس دوران معروف سماجی ومذہبی شخصیت حاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اور ان سے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس دوران انہیں مسائل سے آگاہ کیا گیا جس کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں دورے کے دوران انکے ہمراہ یوسی 16 کے چئیرمین نوشاد اختر، وائس چئیرمین عرفان کھٹانی، سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل، ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس جمشید زون اقبال شیخ سمیت دیگر افسران موجود تھی.