کوئٹہ میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے لئے 13مئی کو (بروزاتوار)بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعہ 11 مئی 2018 17:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 13مئی کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے پی اے ایف (PAF)، انٹرکنیکٹر، نواں کلی ،سٹیڈیم، کینٹ فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2 بجے جبکہ اُسی روز مری آبادگرڈسٹیشن کے مری آبادفیڈرایک بجے دن سے تین بجے سہ پہر تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 220KVانڈسٹریل گرڈسٹیشن پر ضروری کام کے باعث 13مئی تا 15مئی (روزانہ) صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی تاہم متبادل انتظام کے ذریعہ اس گرڈسے منسلک فیڈروں کو بجلی مہیاکی جائے گی۔13مئی کو شاہرگ گرڈسے 12بجے تا 4بجے شام بجلی بندرہے گی ۔علاوہ ازیں 14اور15مئی کوگنداخہ، جھل مگسی، اوستہ محمدگرڈسٹیشنوں سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے۔15مئی کو 66KVڈیرہ مرادجمالی، روجھان جمالی اورمنجھوشوری گرڈسٹیشنوں سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ 12مئی تا 19مئی( روزانہ )ڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشن سے صبح 9بجے سے شام6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :