امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں ،عملے پر پابندی لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 11 مئی 2018 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے عملے پر پابندی لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپاٹمنٹ پاکستانی سفارتکاروں کی توہین کی ہے۔یہ پاک امریکہ تعلقات کے دوران پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستا نی سفارتکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔لہذا یہا یوان امریکی اسٹیٹ ڈیپاٹمنٹ کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کی نقل و حرکت پر پابندیاں غیر سفارتی عمل ہے۔یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی جائیں اور امریکی سفیر کو بلا کر ان سے وضاحت طلب کی جائے۔