کرپشن کی سد باب کے لیے نیب کے شانہ بشانہ کا م کریگی،ڈاکٹر خلیل احمد

جمعہ 11 مئی 2018 19:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "کرپشن کے خاتمے میں سول سوسائٹی کا کردار"کے عنوان سے ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ایک روزہ سیمینارکے مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمدتھے ۔ان کے ہمراہ قومی احتساب بیورو رگلگت بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر نعمان اسلم ،کمشنر گلگت عثمان احمد،چیف انجینئررشیداحمد،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان سمیت ضلعی انتظامیہ اورکے آئی یوکے فیکلٹی و انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کے آئی یو ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور قومی احتساب بیورو راولپنڈی سب آفس گلگت بلتستان کے ہاہمی اشتراک سے منعقد کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ سیمینار بعنوان کرپشن کے خاتمے میں سول سوسائٹی کا کردار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ علم کے زریعے کرپشن کی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے ۔

کرپشن مالی ہو یااخلاقی یاپھر کسی اور شکل میں کرپشن ہو وہ معاشرے کے لیے ناسور ہے۔ اس کے خلاف شعور و آگاہی دلانے کی ضرورت ہے ۔کرپشن کے حوالے سے شعور وآگاہی دینے کے لیے تعلیمی ادارے اہمیت کے حامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ کے آئی یو اس حوالے سے کردار ادا کررہی ہے اور نیب کے شانہ بشانہ اس لعنت کے سدباب کے لیے کوشاں ہے ۔طلباء کو نصابی تعلیم دینے کے ساتھ معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تعلیم دیاجاتاہے ۔

کیونکہ یہی طلباء ہیں جومعاشرے کی بھاگ دوڈ سنبھالنے والے ہیں ۔اس لیے مستقبل کے معماروں کو اس برائی کے حواے سے شعورو آگاہی ہونی چائیے ۔اگر آج ان کی صحیح تربیت نہیں ہوگی تو معاشرے کی ترقی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن سمیت کوئی بھی برائی ہوا۔اس کے خاتمے کے لیے اپنی ذات سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔جس دن ہم اپنی زات کا محاسبہ کرنا شروع کرینگے اسی دن سے کرپشن کا زاوال شروع ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اور اس لعنت کے حوالے سے نوجوان نسل کو شعور وآگاہی دینے میں قومی احتساب بیورو آفس کا کردار مثالی رہاہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔اسی شعور و آگاہی کی وجہ سے نوجوان نسل معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لیے بہادری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور آواز بلند کررہے ہیں۔اس سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو آفس راولپنڈی سب آفس گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر نعمان اسلم نے کہاکہ ایک روزہ سیمینار رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کو کرپشن کے بارے میں شعور و آگاہی دینا ہے تاکہ یوتھ کرپشن کے خلاف مثبت کردار ادا کرسکے ۔

انہوںنے کہاکہ یوتھ معاشرے کے اہم حصہ ہیں ان کو باشعور بناکر کرپشن جیسی برائیاں کو ختم کیاجاسکتاہے ۔یہی نوجوان ہیں جو کل ملک کا بھاگ دوڈ سنبھالنے والے ہیں ۔ان کی بہتر تربیت سے مثالی معاشرے کی تشکیل یقینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی مدد سے اس وقت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں10ہزار سے زائد کردار سازی کی کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو فعال انداز میں کام کررہی ہیں ۔

ہم پرامید ہیں کہ کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام یقینی ہوگا۔ان سے قبل سیمینا ر میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنا ہوگا ۔تاکہ کرپشن کی بیماری سے نجات حاصل کرسکے ۔سیمینار کے کامیاب انعقاد کرنے پر کے آئی یو اور نیب دونوں کومبارک باد پیش کرتاہوں اس اہم مسلئے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے شعور وآگاہی کے لیے سیمینار رکھا۔

ان سے قبل کرپشن کے خاتمے میں سول سوسائٹی کے کردار پر پریذنٹیشن دیتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انجام بیگ،ڈاکٹر افتخار علی اور اے کے آر ایس پی کے عزیزعلی دادنے معاشرے میں کرپشن کی بیماری پھیلنے کی وجوہات اور ان کی سدباب پر سیرحاصل گفتگوکیا۔جیسے سیمینار کے شرکاء نے سہرایا۔سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمدنے ڈائریکٹر نیب کو جبکہ ڈائر یکٹر نیب نے وائس چانسلر کو سوینئر پیش کیااور سیمینار کے منتظمین میں بھی سوینئر تقسیم کئے ۔