کینٹ کے علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
کنٹونمنٹ بورڈ کا پانی کے ضیاع میں ملوث صارفین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
جمعہ 11 مئی 2018 19:46
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کینٹ میں پانی بحران پر قابو پانے اور صارفین کو پانی کی بروقت ترسیل کے لیے کینٹ بورڈ انتظامیہ پلان پر موثر عمل در آمد میں مصروف ہے ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ کی پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کینٹ کو حالیہ دنوں میں خانپور ڈیم سے چار ملین گیلن پانی مل رہا ہے جبکہ قبل ازیں 12ملین گیلن کوٹہ کے مقابلے میں راولپنڈی کینٹ کو 9ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا تھا ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ کینٹ کے رہائشیوں کی 19ملین گیلن کی ضروریات خانپور ڈیم اور اپنے 60ٹیوب ویلز کے ذریعے پوری کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ایک سوال کے جواب میں قیصر محمود نے بتایاکہ خرابی کے شکار 5ٹیوب ویلز کی بحالی کی کوششیں بھی جاری ہے ۔دوسری جانب چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ علاقوں میں بھی پانی بحران سنگین تر ہو گیا ہے ۔پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ٹینکروں کے ذریعے پانی کی خریداری کرنے پر مجبور ہیں۔ پرائیویٹ ٹینکر کنٹونمنٹ کے علاقے میں پرائیویٹ ٹیوب ویلوں سے پانی بھر کر سپلائی کررہے ہیں اور 2ہزار روپے فی ٹینکر وصول کرتے ہیں۔ قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شہزاد تنویر نے ٹیوب ویلوں میں پانی کی سطح نارمل رکھنے کیلئے ان کی چارجنگ کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ کینٹ کے رہائشیوں کو درپیش پانی کی کمی کے مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.