سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر پر کام بند ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری صحت پنجاب سے رجوع کر لیا

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر پر کام بند ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری صحت پنجاب سے رجوع کر لیا، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے قبل ازیں اس کی تعمیر کے حوالے سے مختلف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ فوری کام روکنے کے احکامات جاری کئے تھے کام رکنے کے بعد خاموشی اختیار کر لی گئی ، گزشتہ روز ضلعی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کے ذریعے سیکرٹری صحت پنجاب کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مزید ہدایات جاری کی جائیں کہ آگے کیا کرنا ہے دوسری جانب کارڈیالوجی سنٹر جس کا منصوبہ گزشتہ چھ سالوں سے التواء کا شکار تھا میں مزید تاخیر متوقع دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :