دی سٹی سکول میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) دی سٹی سکول چکوال میں ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام ایک ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لیا ۔ ایمرجنسی ماک ایکسر سائزکے دوران سو ل ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ ، پولیس ، ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سے فوری طور پر رابطہ کیا اور امداد طلب کی۔

اطلاع ملتے ہی محکمہ سول ڈیفنس ، پنجاب پولیس ، فائر بریگیڈئر ، محکمہ صحت THQ ہسپتال اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر رپورٹ کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوراً جائے وقوعہ کی سرچنگ اور سویپنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ریسکیو1122نے چھوٹے پیمانے پر لگائی گئی آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایمر جنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ایلیٹ پولیس / کمانڈونے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے دوران سول ڈیفنس نے بالائی منزل ہرپھنسے ہوئے مریضوں کو رسے اور چیئرناٹ کی مدد سے چھت سے اُتارا ۔ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ذوالفقار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس مشق کو سراہا اور تمام محکموں کے کوئیک رسپانس پر خراج تحسین پیش کیااور بتایاکہ اس ہنگامی مشق کا مقصد تمام محکموں کی کارکردگی کو جانچنے کے ساتھ ساتھ سیفٹی اور سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے اور اس مقصد کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں زیادہ بہتر سے بہتر طور پر کام کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام محکموں نے کوئیک رسپانس کرتے ہوئے 3سے 5منٹ کے دوران ایمرجنسی کے دوران رپورٹ کی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ماک ایکسر سائز کی وجہ سے پولیس ، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق مزید بہتر ہوگئی ہے ۔اس موقع پر طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ تمام محکموں کو اس قابل بنانا ہے کہ اگر دی سٹی سکول چکوال میں کسی بھی مقام پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو اُس ایمرجنسی کے دوران تمام محکموں نے کس طرح کام کرنا ہے اور کس کس جگہ پر دہشت گردوں پناہ لے سکتے ہیں ، اس بار ے میں تمام محکموں کو پتہ ہونا چاہے۔

آخر میں اُنہوں نے ماک ایکسائز میں شرکت کرنے والے تما م محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا اور تمام محکموں مکمل تعاون کو سراہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی کسی ایمرجنسی یا ڈیزاسٹر کی صورت میں باہم مربوط ہوکر کام کریں گے تاکہ بڑے حادثے کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ آخر میں عقیل عباس سکول پرنسپل نے تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ اس مشوق کی وجہ سے سکول طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تمام عملی تربیت حاصل ہوگئی ہے ۔

ماک ایکسر سائز کے دوران CTD، آئیسکو ، لبیک ایمبولینس، سوئی گیس کے محکمہ غیر حاضر رہے تاہم DHQ ہسپتال کا ایک گھنٹے بعد پہنچا، جس کی رپورٹ مرتب کرنے بعد مذکورہ محکموں کے خلاف ایکشن کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی۔