شہبازشریف نے اطلاع ملتے ہی کارخانے میں لگنے والی آگ پر جلد قابو پانے کیلئے ہدایات جاری کیں

جمعہ 11 مئی 2018 21:49

شہبازشریف نے اطلاع ملتے ہی کارخانے میں لگنے والی آگ پر جلد قابو پانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان روڈ پر کارخانے میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ پرجلد قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیںاور جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے ۔