خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مئی 2018 19:48

خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل تیسرے روز پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 2 روز میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس کا شکار کردیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مالاکنڈ اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :