مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے ، برطانوی جریدہ

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عام شہریوں میں بھارتی حکومت کے خلاف نفرت مزید بڑھ رہی ہے، بھارتی سرکار کشمیریوں کے حوصلے کو شکست دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونیوالے مضمون کے مطابق شوپیاں میں شہید تمام افراد مقامی کشمیری تھے جن کے جنازوں کو ہزاروں کی تعداد میں مجمع نے کاندھا دیا۔شہیدوں میں ایک کالج کے پروفیسر بھی شامل ہیں، جیسے جیسے بھارتی فوج مظالم ڈھاتی جارہی ہے مزید کشمیری آزادی کی تحریک کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔