جامعہ پشاور کے پانچ سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے پانچ ریسرچ سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی۔ سکالر محمد اقبال نے ڈاکٹر بشریٰ خان کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی اور ماحولیاتی سائنسز میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

سکالر محمدذیشان نے پروفیسر ڈاکٹر رسول جان کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی اور کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔سکالر شوکت علی نے ڈاکٹر اظہر رؤف کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے جبکہ سکالرز جمعہ خان اور عبدالنعیم نیپروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی اور اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :