پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی سرگرمیاں محدود کرنا جوابی اقدام ہے ،ْخرم دستگیر خان

ہفتہ 12 مئی 2018 14:30

پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی سرگرمیاں محدود کرنا جوابی اقدام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی سرگرمیاں محدود کرنا جوابی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں پر امریکی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اس وقت ورکنگ سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے یہ تناؤ پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندی کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارت کاروں پر پابندیاں لگادی ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :