’’مہمان کے ساتھ ایک دن ‘‘ پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 15:33

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس موٹر وے زون سیکٹر ایم ٹو ساوتھ لاہور اسلام آباد موٹر وے لائن ہیڈکوارٹر سیال موڑ میں ’’مہمان کے ساتھ ایک دن ‘‘ پروگرام کا انعقاد کیاگا جس میں ٹیکس امور کے ماہر وکیل شیر از الحق لاہورہائی کورٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تنخواہ دار ملازمین کو این ٹی این کے حصول او رفوائد سے آگاہ کیا نیز فائلر اور نا ن فائلر کے فوائد او رنقصانات کے بارے میں آگاہی دی جس میں سیکٹر سے تمام افسران نے شرکت کی۔ آخر میں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی کامران عادل نے مہمانان گرامی کاشکریہ ادا کیا اور سونیئرز تقسیم کئے ۔