بھارت، ٹریفک حادثہ ، 8 افراد ہلاک، 2 زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 15:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بھارت میں ٹریفک حادثے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع اور نگ آباد میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اور پانی کے ٹینکر میں ٹکر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے میں کم از آٹھ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔