علاقائی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے‘

جمہوریت پنپنے کے ساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہورہا ہے‘ مریم اورنگزیب

ہفتہ 12 مئی 2018 16:21

علاقائی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے‘ جمہوریت پنپنے کے ساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہورہا ہے‘ عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے‘ میڈیا سی پیک کے خطے کے لئے فوائد اجاگر کرے‘ میڈیا ملکوں کا تشخص بدلنے کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتا ہے۔

ہفتہ کو جنوبی ایشیاء میڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم اور کلیدی ہے۔ کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے۔ شرکاء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا حالات بدلنے کے ساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بدل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آبادی بڑھنے سے دستیاب وسائل پر دبائو بڑھتا ہے۔

پانی کی دستیابی جنوب ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے۔ علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے مسائل پر بات چیت ضروری ہے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ جمہوریت پنپنے کے ساتھ اداروں کا اتقاء بھی ہورہا ہے پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا شرکاء اظہار رائے کی آزادی کیلئے تجاویز کا تبادلہ کریں۔

جھوتی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے۔ عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری مواقع کا نیا افق ہے سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے۔ میڈیا سی پیک کے خطے کے لئے فوائد کو اجاگر کرے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دیں دہشت گردی کے واقعات میں 92 فیصد کمی آچکی ہے ۔ پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یڈیا ملکوں کا تشخص بدلنے کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتا ہے۔