کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے‘ اداکارہ متیرا

پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ‘خصوصی گفتگو

ہفتہ مئی 16:50

کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے‘ اداکارہ متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) گلوکارہ و اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں،نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے‘ شوبز انڈسٹری جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں متیرا نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :