سپریم کورٹ نے کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دود ھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دے دیا

ْجن کمپنیوں کے دودھ کی رپورٹ مثبت آئے ، ان پر پابندی ختم کر دی جائے ،چیف جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 12 مئی 2018 17:32

سپریم کورٹ نے کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دود ھ کی جانچ جاری رکھنے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ذبوں کے غیر معیاری دودھ کے فروخت کے معاملے پر کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دود ھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے اسکم مل کے ڈبوں پر ’’ دودھ نہیں ہے ‘‘ درج کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبوں کے غیر معیاری دودھ فروخت کرنے سے متعلق کیس سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت عدالت نے کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کے دودھ کی رپورٹ مثبت آئے ، ان پر پابندی ختم کر دی جائے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے ۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ چیف جسٹس نے اسکم مل کے سربرارہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے سفارش کرانے کی کوشش کی ۔ میرے لیے صرف اللہ کی سفارش ہے ۔ یہ بھول جائیں کہ میں کسی کی سفارش مانوں گا ۔ میں اس دودھ کو نہیں مانتا ۔ عدالت نے اسکم مل کے ڈبوں پر ’’ دودھ نہیں ہے ‘‘ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسکم مل کی دوبارہ جانچ کرانے کی بھی ہدایت کی ۔