قصبہ ڈھڈیال میں غل غپاڑہ کرنے والے شرابی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) قصبہ ڈھڈیال میں غل غپاڑہ کرنے والے شرابی کو پولیس نے دھر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی امین اختر نے گشت و پڑتال کے دوران گلزار حسین ولد محمد امیر جو شراب پی کر شاہراہ عام پر غل غپاڑہ کررہا تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کا ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ، شراب نوشی کی تصدیق ہونے پر اس کیخلاف گیارہ آرٹیکل کا مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

متعلقہ عنوان :