Live Updates

نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں ،پارٹی فورم سے رجوع کروں گا،جاویدہاشمی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:06

نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں ،پارٹی فورم سے رجوع کروں گا،جاویدہاشمی
ملتان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء جاویدہاشمی نے کہاہے کہ میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہوں اوراس کے لئے پارٹی کے ہرفورم سے رجوع کروں گا، ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے سے خطاب کرتے ہہوئے انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا حل نئے صوبے بنانے میں پنہاں ہے ،انہوںنے مسلم لیگ ن کے حالیہ جلسہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بھرپورجلسہ تھاجس میں زندگی کے ہرطبقہ فکرکے افرادنے شرکت کی،انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف نے ان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کوسراہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 12مئی ملکی تاریخ میں ایک اہم دن ہے ،اس روزکراچی میں قتل عام کیاگیاتھااورسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کوشہرقائدمیںآنے کی اجازت نہ دی گئی،سیاسی ورکروں کی کثیرتعدادکی شہادت کے بعد عدلیہ کوآزادی ملی،انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ سابق ڈکٹیٹرپرویز مشرف کوملک میں واپس لاکر ٹرائل شروع کیاجائے ،انہوںنے کہاکہ طاقتور کیلئے بھی قانون کوحرکت میں آناچاہیے ،انہوںنے بتایا کہ مشرف دورمیں ان پرحوالات میں تشددکیاگیاتھااورجیل میں رکھ کراحتساب کیاگیا،ایک سوال کے جواب میں جاویدہاشمی نے کہاکہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کااثاثہ ہیں اوران کی پارٹی کیلئے خدمات کونظراندازنہیں کیاجاسکتا،انہوںنے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی پالیسیوں کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ ناکامی کی طرف جارہے ہیں ،میں نے ماضی میں عمران خان سے کہہ دیاتھاکہ تحریک انصاف کو30سیٹیں ملیں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات