سرگودھا، ارب 25 کروڑ لاگت سے لنگر والا پل 4 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا

پل کے نیچے بند کی تعمیر نہ ہونے سے 12 سے زائد گائوں زیرآب آنے کا اندیشہ،

ہفتہ 12 مئی 2018 21:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) 3 ارب 25 کروڑ روپے کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا لنگر والا پل 4 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا،پل کے نیچے بند کی تعمیر نہ ہونے سے 12 سے زائد گائوں زیرآب آنے کا اندیشہ،ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل ساہی وال میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ سے دریائے جہلم پر لنگر والا پل کی منظوری چار سال قبل دی گئی تھی،جس کو بعد میں بڑھا کر 3 ارب 25 کروڑ روپے تک کر دیا،یہ پل ساہی وال سرگودھا کو نور پور تھل سے ملاتا ہے،جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کرنا تھا ،اس پل کے نیچے پانی کے بہائوں کو روکنے کیلئے بند بنایا گیا تھا جو کہ ٹوٹ گیا، اس کے بعد عرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی اس پل کے نیچے بند کی تعمیر کے کام کو مکمل نہیں کیا گیا،پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،مگر پل کے نیچے بند کی تعمیر پر انتظامہ نے کوئی توجہ نہیں دی جو کسی بھی وقت کسی بڑھے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دریا پر بند نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت پانی قریب 12گائوں کو بہاں سکتا ہے جس سے جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

لنگر والا پل کی تعمیر میں تاخیر پر تحقیقات شروع ہونے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پل کا افتتاح کرنے سے کترانے لگے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پل لیگی قیادت نے شروع کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس میں بار بار تحقیق کی وجہ سے اس کا تخمینہ بڑھ گیا جس پر مختلف ادارے جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان میں نیب بھی شامل ہے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب پل کا افتتاح کرنے نہیں آرہے۔