الیکشن 2018میں پاکستان سنی تحر یک بھر پو ر حصہ لے گی، مو لانا نو ر احمد قاسمی

سیا سی حر یفوں کو شکست سے دوچار کرکے اپنے نمائندوں کوپا رلیمنٹ کا حصہ بنا ئیںگے، پاکستان میںنظا م مصطفیٰ کے نا فذ کیلئے ہر اول دستے کاکرداراداکر یں گے،پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے زیر اہتمام استقبا لیہ رمضا ن المبارک کے سلسلے میں جنر ل ورکر ز کنو نشن سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے زیر اہتمام استقبا لیہ رمضا ن المبارک کے سلسلے میں جنر ل ورکر ز کنو نشن سندھ کے صدرمو لا نا نو ر احمد قاسمی کی زیر صدارت منعقدکیاگیا،کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے مو لانا نو ر احمد قاسمی نے کہا کہ الیکشن 2018میں پاکستان سنی تحر یک بھر پو ر حصہ لے گی اور حیدرآباد سے تمام نشستوںپراپنے اُمید وار کھڑ ے کر یں گے جس طر ح بلد یا تی انتخا با ت میں پاکستان سنی تحر یک نے مخا لفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب جنر ل الیکشن میں پاکستان سنی تحریک اپنے سیا سی حر یفوں کو شکست سے دوچار کرکے اپنے نمائندوں کوپا رلیمنٹ کا حصہ بنا ئیںگے اور پاکستان میںنظا م مصطفیٰ کے نا فذ کیلئے ہر اول دستے کاکرداراداکر یں گے ،انہو ںنے کہا کہ مفاد کی سیا ست اب دم تو ڑ چکی ہے مفاد پر ست ٹو لہ انتخا با ت قریب آتے ہی مذ ہب کے نا م پر (ن) لیگ کے ایجنڈ ے کو فر وغ دینے کیلئے اسلام کا نام استعما ل کر کے اسلام آبا د کو حا صل کر نے کیلئے مجلس بے عمل (ن) کی بی ٹیم ہے جس کا کر دار پاکستانی عوام کے سامنے عیا ں ہے اب پاکستانی عوام با شعور ہوچکے ہیں اور اسی کسی بھی جما عت کوووٹ نہیں دینگے جن ما ضی کر پشن ،پا ک فوج اور عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ہرزہ سر ائی کر تے ہیں،مولانانوراحمدقاسمی نے ذمہ داران و کا رکنان کو ہدایت کی کہ اپنے شہید قائد ین کے مشن کو آگے بڑ ھنے کیلئے تنظیمیں نیٹ ورک کو مز ید تیز کر یں اور عوام سے رابطہ بڑھنے اور گھر گھر جا کر قائد کے پیغا م کو عام کر یں ہر سال کی طر ح اس سال بھی پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خد مت فائو نڈ یشن کے زیر اہتمام غریب،بیوائوںاور مسکین میں راشن تقسیم کیا جا ئیگا جس کیلئے مخیر حضر ات سے رابطے کیئے جا ر ہے ہیں اس سلسلے میں اہلسنت خد مت فائو نڈ یشن کے رضاکارگھرگھرجاکرہر سال کی طر ح اس سال بھی مستحقین کی فہر ست تیا ر کر ر ہے ہیں۔