عوامی مسائل سننے کیلئے ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری ،میڈیا نمائدوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میںشرکت

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) لوگوں کے مسائل سننے کے لیے ڈی پی اوچنیوٹ رانا طاہر رحمن خان نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب، ایس ایچ او سٹی انسپکٹرغلام شبیرخان ، ایس ایچ او صدر اسداللہ ایس آئی،ایس ایچ او رجوعہ محمد رمضان ایس آئی،مختلف چوکیوں کے انچارج ،تفتیشی افسران ، الیکٹرو نک و پرنٹ میڈیا نمائندئوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت ،ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شامل ہونے والے لوگوں کے مسائل کو سنا اوردرخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ تین دن کے اندر رپورٹ میرے دفتر بھجوائی جائے۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصدپولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا جو کسی بھی وجہ سے تھانہ جات میں حل نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اور میں روزانہ لوگوں کے مسائل سنتا ہوں۔امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کا حفاظت اولین ترجیح ہے۔

چنیوٹ کو کرائم فری بنانا میرا مشن ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں نشاندہی کرکے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ منشیات فروشوں سمیت معاشرتی ناسوروں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ڈی پی او نے تھانہ سٹی کا ریکارڈبھی چیک کیا۔پویس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ڈی پی اونے ایس ایچ او سٹی کو گشت کا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔