کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سملی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، دوسرا زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوارجاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچلاک کے علاقے سملی کے قریب ٹریکٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سید اسد اللہ موقع پر جاںبحق جبکہ ان کے بھائی سید امین اللہ شدیدزخمی ہوگئے ہیں زخمی اور جاںبحق ہونے والے شخص کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس نے شروع کردی ہے حادثے کے شکار ہونے والے افراد کا تعلق ضلع پشین کے علاقے کلی گنگلزئی سے بتایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :