جنوبی پنجاب صوبہ محاذ طویل جدوجہد کی داستان اور ایک تحریک کا نام ہے : خسرو بختیار

ترقیاتی کاموں کا دعویٰ کرنے والوں کی سپیڈو بس سڑک ٹوٹنے سے زمین میں دھنس گئی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف صوبہ جنوبی محاذکے رہنما خسرو بختیار نے جاوید ہاشمی کی جانب سے چھوٹے صوبوں کا کیس لڑنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ محض سات آٹھ ارکان اسمبلی کے گروپ کا نام نہیں بلکہ یہ طویل جدوجہد کی داستان اور ایک تحریک کا نام ہے جسے جنوبی پنجاب کے کروڑوں پسماندہ اور بنیادی حقوق سے محروم عوام کی دلی حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

اور یہ بات کل ملتان میں عوام نے ن لیگ کے جلسہ میں عدم شرکت سے ثابت بھی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مکافات عمل کا شکار ہے ان کا تکبر اور رعونت ان کے سامنے آرہی ہے ۔نواز شریف نے اپنی کل کے جلسہ میں پشاور کے ترقیاتی کاموں کو ہدف تنقید بنایا اور ملتان میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی لیکن محض ایک روز بعد ہی ملتان میں کل ترقیاتی کاموں کا دعویٰ کرنے والوں کی سپیڈو بس سڑک ٹوٹنے سے زمین میں دھنس گئی ۔جعلی ترقیاتی کاموں کے ان دعویداروں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔