سکھر میں پختون برادری کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

ہفتہ 12 مئی 2018 23:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) سکھر میں پختون برادری کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی، شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،منظور پشین غدار قرار, پوری پختون برادری پاک فوج کے ساتھ ہی, رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر کی پختون برادری سمیت دیگر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں نے پاک فوج کی حمایت میں ایوب گیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی ریلی کی قیادت حاجی خان محمد عرف غوری بابا ، منور راجپوت ، در ولی خان ، ابراہیم مغل ، عبدالرحمن و دیگر کر رہے ہیں شرکاء ریلینے ہاتھوں میں قومی پرچم, پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے اور وہ منظور پشین کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے رہنماؤں نے خطاب کرتے منظور پشین کو ملک کا غدار قرار دیا اور کہا کہ ملک کی پختون برادری پاک فوج کے ساتھ اور شانہ بشانہ ہے پاک فوج کی وجہ سے ہی ملک میں آج امن قائم ہے پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اس کے خلاف ہرزہ سرائی یا اس پر کسی قسم کے الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :