راگا بوائز بینڈ نے مانچسٹر میں لائیو پرفارمنس دیکر خوب داد سمیٹی

اتوار 13 مئی 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء)راگا بوائز میوزیکل بینڈ نے مانچسٹر میں لائیو پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی ۔ راگا بوائز میوزیکل بینڈ کے اراکین گلوکار ولی حامد کی سربراہی میں لندن کے دورے پر ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بینڈ نے مانچسٹر میں پہلا شو کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہیں انکی پرفارمنس پر بھرپور داد دی ۔ راگا بوائز کا اگلا شو لندن میں ہوگا ۔