فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے قبائلی علاقوں میں مجموعی طور پر 13افراد کے جاں بحق اور 26کے زخمی ہونے کی تصدیق
مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو تین تین لاکھ ،ْ جزوی طور پر نقصان شدہ مکانات کو پچاس ہزار کا معاوضہ دیا جائے گا ،ْاعلامیہ
اتوار 13 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
یہ واقعہ شدید بارش کے باعث روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ خیبر ایجنسی میں ہی سیلابی ریلے میں ایک اٹھ سالہ بچہ ابراہیم ولد امجد علی شیخ مل خیل لنڈی کوتل تحصیل بھی جاںبحق ہو ئے جس کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے ،ْاس کے علاوہ لنڈی کوتل میں تین گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ انے کی اطلاعات ہیں۔
اس طرح مہمند ایجنسی میں دو مختلف مقامات پہ مکانات کے چھت بیٹھ جانے کے باعث دو خواتین جاں بحق ہو نے رپورٹس مو صول ہو ئی ہیں جن میں ایک ادمی کے زخمی ہو نے کی بھی خبریں ہیں۔مہمند ایجنسی میں لکڑو میں تحصیل کی عمارت کی چاردیواری مہندم ہو گئی ہے ،ْاس کے علاوہ کافی مکانات کی چاردیواریوں اور چھتوں کے منہدم ہو نے کے علاوہ خاصہ دار فورس کی پیکٹ اور مساجد کی عمارات کو بھی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ کرم اور جنوبی وزیرستان میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں البتہ وہاں پرکھڑی فصلوں اور میوہ جات کو شدید بارش اور ژالہ باری سے نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ائی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے سراج لحق کی ہدایات کے مطابق ایف ڈی ایم اے کے دفتر واقع پشاور میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور کنٹرول روم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ضیا ئ افریدی کی نگرانی میں متعلقہ سٹاف کی 24گھنٹے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ،ْجو فاٹا کے تمام ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نقصانات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایف ڈی ایم اے فوری طور مرنے والوں کو فی کس تین لاکھ روپے ،ْ شدید نوعیت کی زخمیوں کو دو لاکھ فی کس ،ْ معمولی زخمیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا ئیگا۔مکانات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو تین تین لاکھ جبکہ جزوی طور پر نقصان شدہ مکانات کو پچاس ہزار کا معاوضہ دیا جائے گا۔اس بارے میں گورنر خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ہر ایک ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ علاقے کے سروے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے جس کے بعد ایف ڈی ایم اے نقصانات کے ازالے کے معاوضے ادا کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.