وادی نیلم ،ْکنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے ،ْچار لاشیں نکال لی گئیں ،ْ چھ کو بچال لیا گیا

نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے ،ْسیاحوں کے بچنے کے امکانات کم ہیں ،ْ پولیس حکام پل پر 40 سے زائد سیاح موجود تھے، خستہ حال پل گنجائش سے زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا ،ْ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہ محمود

اتوار 13 مئی 2018 15:40

مظفر آباد /نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے جن میں سے اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ،ْچھ کو زندہ بچالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔

ڈوبنے والے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دریا میں گرے سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح کھڑے تھیکہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔

(جاری ہے)

نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہٰذا گرنے والے سیاحوں کے بچنے کی امید بہت کم ہے ،ْ نالے میں ڈوبنے والے چار سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،ْ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ پل پر 40 سے زائد سیاح موجود تھے، خستہ حال پل گنجائش سے زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر موجود تمام افراد نالے میں گرگئے۔ نالے سے اب تک چار نعشیں نکالی جاچکی ہیں ،ْ6 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :