مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کار اونٹوں سے ٹکرا گئی،ایک شخص جاں بحق ،تین شدید زخمی

اتوار مئی 16:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کار اونٹوں سے ٹکرا گئی،ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی،،جبکہ تین اونٹ بھی ہلاک تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کے علاقے لیاری کے قریب کراچی سے کنڈ ملیر ساحل پر جانے والی تیز رفتا کار اونٹوں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نعیم ولد عابد حسین سکنہ بوہرہ پیر کراچی جاں بحق جبکہ تین افراد شاکر ولد محمد یونس سکنہ بوہرہ پیر کراچی ، عمیر ولد یوسف سکنہ بوہرہ پیر کراچی ، شہریار ولد محمد یونس سکنہ بوہرہ پیر کراچی شدید زخمی ہوگئے جنہیں کوسٹل کوسٹل ہائی وے گشت پر معمور ڈی ایس پی CIA ملک عبدالستار رونجھو نے پولیس وین کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا ،جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں اور ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی ہونے والے تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں LWT اور ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تین اونٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کار سوار تفریح کے لئے لسبیلہ کے تفریحی ساحلی مقام کنڈ ملیر جارہے تھے اور رات تقریبا 2 بجے کے قریب حادثہ پیش آیااور انہیں ڈی ایس پی CIA لسبیلہ ملک عبدالستار رونجھو اور لسبیلہ پولیس کے اہلکار جو کہ معمول کی گشت پر تھے پولیس موبائل میں نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا۔