جمہوریت کے ارتقاء میں میڈیا کا کردار اہم ہے‘ مریم اورنگزیب

جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں، میڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے‘ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا نے ترقی کی‘ معاشرے میں آگاہی مہم کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا بین الاقوامی نیوز ایجنسی کانفرنس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے‘ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا نے ترقی کی‘ جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں‘ جمہوریت کے ارتقاء میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہے‘ معاشرے میں آگاہی مہم کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔

اتوار کو بین الاقوامی نیوز ایجنسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ترقی کے ستر سال منا رہے ہیں میڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے۔ ہم نے درپیش چیلنجز کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے دس سال مکمل ہونے جارہے ہیں پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا نے ترقی کی ہے پاکستان میں سینکڑوں ٹی وی چینلز کام کررہے ہیں جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں۔

(جاری ہے)

خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ پاکستان کو گزشتہ چالیس سال سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو بڑھتی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ جمہوریت کے ارتقاء میں میدیا کا کردار بھی اہم ہے کانفرنس کے ذریعے قیمتی آراء سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں معاشرے میں آگاہی مہم کے لئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔