جنرل قمر جاوید باجوہ کا وادی نیلم میں پل گرنے کے واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بری فوج کے سربراہ کی سول انتظامیہ کو فوری ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل گرنے کے واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کو فوری ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی ریسکیو اور امدادی کوششیں جاری ہیں اور ایس ایس جی کے خصوصی غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیمیں سرچ آپریشن کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے دستے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ چکے ہیں۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی کے خصوصی غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ کوٹ سے مظفر آباد تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیوں کے دوران 4 لاشوں اور 11 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔