تھر ؛اسلام کوٹ میں آئندہ ماہ کوئلہ کا اخراج ممکن ہو جائیگا

سندھ اینگروکول مائینگ کمپنی نے بلاک ٹوکے متاثرین کیلئے دومتبادل گائوں کے قیام پر کام شروع کردیا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے آئندہ ماہ کوئلہ نکلنا شروع ہوجائیگا جبکہ اکتوبرمیںبجلی کی پیداوار بھی شروع کر دی جائیگی۔سندھ اینگروکول مائینگ کمپنی نے بلاک ٹوکے متاثرین کیلئے دومتبادل گائوں کے قیام پر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ اینگرو کول مائیننگ نے تھر کا کوئلہ نکالنے اور اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔

تھر کول کے متاثرین کیلئے 2نئے گائوں زیر تعمیر ہیں جن میں 422گھر تعمیر کئے جائیں گے۔تھر میں پہلا گائوں رواں سال تک مکمل ہوجائیگا،جس میں 172خاندانوں کو منتقل کیا جائیگا۔اس گاتوں میں مارکیٹ،مسجد اور مندر سمیت ہسپتال اور سکول کی سہولتیں بھی دستیاب ہوگی۔گائوں میں تعمیر ہونے والے گھر کا سائز 1100گز اور اس پر 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :