گورنر ہائوس کے قریب واقع چیک پوسٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) گورنر ہائوس کے قریب واقع چیک پوسٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ تجارتی مراکز سے بھی بلاکس ہٹائے جا ئینگے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے پشاور میں تمام غیر متعلقہ چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے گورنر ہائوس کے قریب واقع چیک پوسٹ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے پیش نظر ابتدائی طور پر دو بلاک ہٹا دیئے گئے ہیں بلاکس ہٹانے کے ساتھ ساتھ چیک پوسٹ کے قریب واقع سٹاف کی کارپارکنگ کو بھی ختم کیا جارہا ہے اوراس ضمن میں گورنر ہائوس کے عملے کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

پشاور میں غیر ضروری ناکہ بندیوں اور رکاوٹوں کو 48گھنٹے میں ختم کرنے کی ہدایات کی تھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابتدائی مرحلے میں گورنر ہائوس کی چیک پوسٹ کو ختم کیا جارہا ہے