کراچی، ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود واٹربورڈ کا عملہ شہریوں کو بہتر فراہمی و نکاسی آب اور متعدد شکایات کے خاتمہ کیلئے بلا کسی وقفہ کام کیا

نگی ٹاؤن میں خصوصی مہم کے دوران مین سیوریج لائنوں کی صفائی ، اسکیم 33 میں پانی کی لائن میں سے مختلف علاقوں کا پانی روکنے کیلئے لگائی گئی پلیٹ برآمد کرلی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) واٹربورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کیلئے بلا کسی وقفہ کام کیا گلشن اقبال ، گلستان جوہر ،لانڈھی ، بفرزون لیاری ، صدر ،کیماڑی ، برنس روڈ ، شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا گیا ،اورنگی ٹاؤن میں خصوصی مہم کے دوران مین سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی جبکہ اسکیم 33 میں پانی کی لائن میں نامعلوم افراد کی جانب سے مجرمانہ طور پر مختلف علاقوں کا پانی روکنے کیلئے لگائی گئی پلیٹ برآمد کرلی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر آغا خان اسپتال کے مدمقابل دھنسنے والی 18 انچ قطر کی پائپ لائن دن رات بغیر کسی وقفہ کام کرکے تبدیل کردی گئی ہے،گزشتہ روز ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا تھا ،اس دوران انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر امداد مگسی کو ہدایت کی تھی کہ متاثرہ لائن کی تبدیلی کا کام بغیر کسی وقفہ کے جاری رکھا جائے اور جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام محمد حب کی زیرنگرانی سیوریج لائنوں کی صفائی کیلے باقاعدہ مہم چلائی گی،اس دوران اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کی متعدد سیوریج لائنوں کو صاف کردیا گیا ہے جس کی بدولت علاقہ سے نکاسی آ ب کی شکایات کا خاتمہ ہوگیا ہے ، ایگزیکٹیوانجینئر آصف قادری نے اپنے عملے کی مدد سے کراچی یونیورسٹی سے گزرنے والی ڈملوٹی کنڈیوٹ کی صٖفائی کرائی اس دوران کنڈیوٹ سے متعدد بھاری پتھر نکالے گئے،اردو بازار ناظم آباد میں 24 انچ قطر کی پائپ لائن کے مقام کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے،ہفتہ وار تعطیلات کے دوران جمیلہ پمپنگ اسٹیشن گھاس منڈی پر ڈی سلیٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے دریں اثناء اسکیم 33 زون بی علی کمپلیکس کے قریب 18 انچ قطر کی لائن سے غیرقانونی پلیٹ نکالی گئی جو نامعلوم افراد نے دیگر علاقوں کو فراہم کیا جانے والا پانی روکنے کیلئے لگائی تھی ، علاقے مکینوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر واٹربورڈ کے عملے نے لائن کا بغور معائنہ کیا جس کے دوران لائن میں غیرقانونی پلیٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ،توقع ہے کہ اس لائن سے فراہمی آب بہتر ہوجائے گی،اس اقدام پر شہریوں نے ایم ڈی واٹربورڈ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

#