تلہ گنگ ، سینئر صحافی سیدعلی حسنین نقوی کی گاڑ ی کو تباہ نے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرایک نامزد اور تین نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 13 مئی 2018 19:30

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے سینئر صحافی ڈاکٹر سیدعلی حسنین نقوی کی گاڑ ی کو تباہ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرایک نامزد اور تین نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔ملزم وسیم شہزاد اور تین نا معلوم م لزمان کیخلاف زیر دفعہ 506/2،427/34ت پ مقدمہ درج کر کے علی الصبح ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے ہوٹل پر چھاپہ مارا تو ملزم ہتھے نہ چڑھ سکا ۔

قبل ازیں تلہ گنگ پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ،تحصیل پریس کلب و چیف ایڈیٹر کونسل کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا)سید ارشاد حسین شاہ کاظمی پریس کلب میں منعقد ہو ا۔جس میں متفقہ طور پر قرار دار مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے ملزمان کو سخت سزا دی جائے اگر ملزمان کو سزائیں نہ ملیںاور دہشتگردی کا مقدمہ درج نہ ہوا ۔

(جاری ہے)

تو تلہ گنگ ،لاوہ ،ٹمن ،ملتان خورد ،کلر کہار ،چوآسیدن شاہ ،اور چکوال کا میڈیاسراپا احتجاج ہونگے ۔اس اجلاس میںصدر تلہ گنگ پریس کلب(ا لیکٹرانک میڈیا)چوہدری غلام ربانی ،جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب پرنٹ میڈیا محسن قیوم شیخ ،صدر تلہ گنگ پریس کلب (پرنٹ میڈیا)ملک محمد اشرف اقبا ل ،جنرل سیکرٹری تلہ گنگ پریس کلب(پرنٹ میڈیا)قاضی عبدالقادر،سابق صدر تحصیل پریس کلب لیاقت اعوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر سید علی حسنین نقوی کی دن دیہاڑے گاڑی تباہ کرنا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا کھلی دہشت گردی ہے جب تک دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کی جاتیں اور اصل ملزم کو گرفتار نہیں کیاجاتا احتجاج جاری رہے گا اور یہ احتجاج پورے ملک میںپھیل سکتا ہے ۔