سندھ کے نامور صوفی بزرگ حضرت سید گل محمد شاہ بخاریؒ کا 17 واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا

اتوار 13 مئی 2018 19:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سندھ کے نامور صوفی بزرگ حضرت سید گل محمد شاہ بخاریؒ کا 17 واں سالانہ عرس مبارک لاڑکانہ کے پرانہ بس اسٹینڈ دارالعلوم حسینہ نقشبندیہ میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں درگاہ عالیہ حسین آباد قمبر کے پیر قبلہ عالم سید غلام حسین شاہ بخاری نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا ذکر حقیقت میں روحانی غذا ہے اور اسی ذکر اعظم کی برکت سے بیشمار رحمتیں، برکتیں، بخشش اور مغفرت کی بارش ہوتی ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام مخلوقات پر رحمتیں نچھاور ہونا شروع ہوجاتی ہیں، کوئی بدنصیب ہی ہوگا جو اسی ماہ مبارک میں بھی اپنی بخشش نہ کراسکے، رمضان المبارک سراپا رحمت، مغفرت اور جھنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی بہت قلیل ہے اسی زندگی میں نیکی کا راستہ اختیار کرکے جنت حاصل کریں۔ اس موقع پر سید عطااللہ شاہ بخاری، مولانا محمد علی حسینی، قاری غلام اکبر سھڑو، علامہ خلیل احمد چنہ، علامہ سید محمد حسن شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سندھ کے مشہور علمائے کرام نے کہا کہ سید گل محمد شاہ بخاری رحہ ایک ولی کامل تھے جنہوں نے عشق رسول اللہ میں پوری زندگی گذاری ان کی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :