مکران کوسٹل ہائی وے پرگاڑی اونٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق 3 شدیدزخمی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے پرگاڑی اونٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے کنڈملیر جانے والی گاڑی سڑک پر آنے والے اونٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد 2ز خمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا ۔ جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے جو پکنک منانے کراچی سے کنڈملیر کے ساحل جارہے تھے ۔