عراق میںعام انتخابات ،وزیراعظم حیدرالعبادی کی جیت کی پیشگوئی،اعلان آج ہوگا

پیر 14 مئی 2018 11:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) عراق کے الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پارلیمانی الیکشن کے نتائج آج (منگل کو )سامنے آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عرب ملک میں داعش کو مکمل شکست دینے کے بعد ہفتے کے دن منعقد ہونے والے الیکشن میں وزیر اعظم حیدر العبادی کی کامیابی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم یعنی چوالیس فیصد رہی۔ اس شرح کی کمی کی وجہ سخت سکیورٹی انتظامات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں وزیر اعظم العبادی کا مرکزی مقابلہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کے سیاسی اتحاد سے ہے۔