فلم ’’سورما ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 14 مئی 2018 12:56

فلم ’’سورما ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سورما ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شاد علی کی فلم ’’سورما ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو رواں سال 13جولائی کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پوسٹر میں اداکار دلجیت دوسنجھ کا آدھا چہرہ دکھایا گیا ہے جبکہ آدھے چہرے پر ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے، فلم میں اداکار دلجیت دوسنجھ، تاپسی پنو اور انگد بیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :