مظفر گڑھ میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

پیر مئی 15:20

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث 40 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر سے پیٹرول خارج ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقے چوک سرور شہید میں جام والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت کے لیے بندکردیا ہے، جبکہ آئل ٹینکر سے آئل شفٹنگ کے لیے ٹیمیں طلب کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :