رات گئے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کاعلم ہوا ،اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں بارے وزیراعظم ہمیں آگاہ کریں ، وہ ایوان کونوازشریف کے بیان کے حوالے سے اعتماد میں لیں،میں اپوزیشن لیڈر ہوں ، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رات گئے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کاعلم ہوا جس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، بڑے عہدوں پررہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنی اور موجودہ حالات میں سنبھل کر بولنا چاہئے ، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں وہ ‘ پارلیمنٹ میں آکر متنازع بیان کی وضاحت کریں اورایوا ن کو اعتماد میں لیں، ‘ میں اپوزیشن لیڈر ہوں فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

پیر کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نیکہا کہ گزشتہ روز صبح قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا علم ہوا رات دیر سے پہنچا صبح پتہ چلا کہ مدعو کیا گیا ہے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا موجودہ حکومت سے تعلق ہے میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں، انتظار کروں گا وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر بتائیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں آکر وزیراعظم وضاحت کریں اور اعتماد میں لیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں ان پوزیشنز پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہئے۔