رمضان المبارک میں رب کو راضی کرنے کا بہترین راستہ مخلوق سے بھلائی کرنا ہے ،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

پیر 14 مئی 2018 17:04

اوکاڑہ۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) کو آرڈنیٹر محمدی دستر خوان پنجاب حاجی محمد نواز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں اپنے رب کو راضی کرنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ اس کی مخلوق سے بھلائی کی جائے، روزہ داروں کے سحر و افطار کو عزت و احترام سے کروایا جائے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محمدی دستر خوانوں کے قیام کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میںایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ،صدرغلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ،صدر سبزی منڈی چوہدریس محمد اشرف ،رائے احمد حسن،میاں عبد الرشید بوٹی،میاں علی رضا،غلام مرتضی قادری ،شیخ عبد الغفور،حاجی لیاقت علی ،این جی اوز کے نمائندوں،تاجروں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئر ،ڈی او انٹر پرائززویٹ اینڈ میئرز ،این جی اوز ،انجمن تاجران ،مخیر حضرات کے تعاون سے محمدی دستر خوان ضلع کی تینوں تحصیلوں میں لگائے جا رہے ہیں جہاں پر ہزاروں روزہ دارو ں کی سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 14مدنی دسترخوان اور ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز ویٹ اینڈ میئرز کے زیر اہتمام 12محمدی دستر خوان لگائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مخیر حضرات دوسرے صاحب ثروت لوگوں کو بھی ترغیب دیں تاکہ نیکی کے اس کام میں زیاد سے زیادہ لوگ شامل ہو سکیں ۔